Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت اجلاس ،انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالا سے منظوری، خورشید شاہ کی تبدیلی کے امکانات ،بل کے تحت نواز شریف کیلئے امکانات پیدا کرنے کی کوششوں ،مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پر اسکے اثرات کا جائزہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:46

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت اجلاس ،انتخابی اصلاحات بل کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالا سے منظوری،سید خورشید شاہ کی تبدیلی کے امکانات ،بل کی آڑ میں نواز شریف کیلئے امکانات پیدا کرنے کی کوششوں اور مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پر اسکے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہاں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہو اجس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان نے کی ۔اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالا سے منظوری کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس دوران قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے بل کی آڑ میں نواز شریف کیلئے امکانات پیدا کرنے کی کوششوں کا مفصل تجزیہ کیا گیا ۔اجلاس میں مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پر اسکے اثرات پر بات چیت اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر خصوصی غورکیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات