سانحہ ماڈل ٹائوں رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی، اس میں کوئی خطرناک بات نہیں،ماڈل ٹائون کیس پر سنگل بینچ فیصلہ نہیں کر سکتا،ایف آئی آر میں تمام چیزیں درج ہیں

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:46

سانحہ ماڈل ٹائوں رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی، اس میں کوئی خطرناک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی اس میں کوئی خطرناک بات نہیں،ماڈل ٹائون کیس پر سنگل بینچ فیصلہ نہیں کر سکتا،ایف آئی آر میں تمام چیزیں درج ہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل رپورٹ میں کوئی خطرناک بات نہیں ہے، کوئی بندہ بھی ملک سے باہر نہیں گیا ہے، رپورٹ کی پوری کاپی 2014میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کیس پر سنگل بینچ فیصلہ نہیں کر سکتا، فل بینچ ماڈل ٹائون کیس میں فیصلہ کرے، ہم رپورٹ کی کاپیاں خود بانٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ قانون کے مطابق پبلک ہو گی، یہ رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں تمام چیزیں درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے ہیں۔