یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے سندہ و بلوچستان ڈینسی اے ہربل کی رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے سندہ و بلوچستان ڈینسی اے ہربل نے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مختلف امور خصوصا تعلیم اور سندہ کے سیلاب متاثرہ علاقے لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد اور کشمور میں یو ایس ایڈ کے کردار اور اس کی حاصلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں موجود سینیئر صوبائی وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھڑو، رکنِ قومی اسمبلی اعجاز احمد جکھرانی، سیکریٹری تعلیم عزیز احمد عقیلی، چیئرمین پی اینڈ ڈی وسیم احمد، ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پروگرام، ڈولپمنٹ اسسٹنٹ یو ایس ایڈ سندہ ذوالفقار اے گورڑ اور ایڈم نے اتفاق کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندہ کے اشتراک سے جاری تمام پروگرامز مقررہ مدت کے اندر مکمل کیئے جائیں گے۔