امریکی ماڈل کی میکسیکو کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی اپیل

سلمی ہائیک نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے لیے 1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع کرنے کی مہم شروع کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:40

امریکی ماڈل کی میکسیکو کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی اپیل
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) لبنان ، میکسیکو نڑاد امریکی ماڈل سلمیٰ حائیک نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر اپنے فالورز کے نام پیغام میں ان سے میکسیکومیں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے عطیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ماڈل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے لیے 1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے انسٹا گرام پر اپنی ذاتی اکاؤنٹ سے انگریزی اور اسپانوی زبانوں میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنے چاہنے والوں سے میکسیکو کے زلزلہ متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔سلمیٰ حائیک کا کہناتھا کہ وہ میکسیکو میں آنے والے زلزلے اور قدرتی آفت سے غیرمعمولی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ اس نے ویڈیو میں اپنے فالورز کو متاثر کرنے کے لیے یاد دلایا ہے کہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں ایسا ہی تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں نہ صرف اس کے بہت سے عزیز واقارب اور دوست لقمہ اجل بن گئے تھے بلکہ اسے ملک چھوڑنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :