اوفو کمپنی کا لندن میں بائیکس کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

آئندہ ماہ بائیکس کی تعداد 200سے بڑھا کر 750کر دی جائیگی روزانہ 25ملین افراد نو ممالک کے 170شہروں میں دس ملین بائیکس استعمال کرتے ہیں ان میں چین سنگاپور ، برطانیہ، امریکہ ، قزاقستان ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ، آسٹریا اور جاپان شامل ہیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:26

اوفو کمپنی کا لندن میں بائیکس کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) چین کی بائیک شیئرنگ کمپنی اوفو نے لندن میں بائیکس کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بائیکس کی تعداد 200سے بڑھا کر آئندہ ماہ 750کر دی جائے گی کیونکہ برطانوی شہر ہیکنے میں اس کی زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے کیونکہ بائیکس کے ذریعے آخری میل تک سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے، اس سے شہریوں کو آسانی حاصل ہو رہی ہے کیونکہ بائیک کے ذریعے وہ اپنے گھر کے دروازے تک پہنچ سکتے ہیں۔

اوفو نے یہ فیصلہ کیمبرج اور آکسفورڈ میں کامیابی کے ساتھ کیا ہے جو کہ ہیکنے کونسل کے ساتھ قریبی رابطے کے ساتھ کام کررہی ہے جس کا مقصد لوگوں کے لئے بہتر خدمات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

، یاد رہے بائیک پر شہریوں کو 30منٹ کے ییلو بائیک سفر کیلئے 50پنس (0.67امریکی ڈالر ) سمارٹ فون ایپ کے ذریعے ادا کرنا ہوتے ہیں ، اس طرح بائیک استعمال کرنیوالا ان تمام مقامات تک سفر کرسکتا ہے جہاں بائیک پارکنگ موجود ہوتی ہے ، اوفو بائیک پر روزانہ 25ملین افراد نو ممالک کے 170شہروں میں دس ملین بائیکس استعمال کرتے ہیں جن میں چین سنگاپور ، برطانیہ، امریکہ ، قزاقستان ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ، آسٹریا اور جاپان شامل ہیں ،2017ء کے اختتام تک اوفو بیس ملکوں میں دو کروڑ بائیکس فراہم کر دے گی ۔