انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا

نئے فیچر کے تحت صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جاکر دیکھ سکیں گے کہ وہ ان کو فالو کررہا ہے یا نہیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے آخرکار اپنے صارفین کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔ اب انسٹاگرام میں صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جاکر دیکھ سکیں گے کہ وہ ان کو فالو کررہا ہے یا نہیں۔اس سے قبل اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا کہ انسٹاگرام پر دوست یا جاننے والا اسے فالو کررہا ہے یا نہیں، تو اسے اپنے فالوروز کی فہرست میں جاکر اسکرولنگ کی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔

مگر اب آپ پروفائل پر فالو اس کے لیبل سے ہی یہ جان سکیں گے۔یہ انتہائی آسان اور صارفین کا بڑا مطالبہ تھا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کی محدود تعداد پر اسے آزمایا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے ذرائع کو آزماتے رہتے ہیں جو صارفین کے لیے انسٹاگرام کے تجربے کو بہتر بناسکے۔ویسے یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور آئی او ایس میں بھی اسے اپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور توقع ہے کہ یہ بہت جلد فیس بک کی پانچویں ایپلیکشن ہوگی جس کے صارفین ایک ارب سے زائد ہوں گے۔