پتوکی سمیت تحصیل بھر میں سنوکر اور بلیئرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہوگئے،

نوجوان ساری ساری رات گھروں سے باہر رہنے لگے رہائشیوں کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کلبز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پتوکی سمیت تحصیل بھر میں سنوکر اور بلیئرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہوگئے، نوجوان ساری ساری رات گھروں سے باہر رہنے لگے، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی سمیت تحصیل بھر میں سنوکر اور بلیئرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، اس کھیلوں کے علاوہ پرچی جوا اب سرعام جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، نوجوان دن، رات گھروں کی بجائے وہاں گزارتے ہیں،پتوکی سمیت دیگر علاقو ںکے رہنے والوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلیوں، بازاروں اور محلوں کے ان کلبز کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان جوئوں کے اڈوں کو فوری ختم کریں تاکہ تباہی کی جانب جاتی نوجوان نسل کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :