نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا، احسن اقبال
پاکستانی قوم زیادتی کا جواب اسی زبان میں دینا جانتی ہے ‘ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے ‘ کشمیر میں بھارت عوام پر جو ظلم کر رہا ہے اس پر پاکستان کا فرض ہے کہ آواز اٹھائے ‘ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، حکومت نے سرحدی علاقوں میں بنکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے‘ کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں ، سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں بنکرز بنائے جائیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:26
(جاری ہے)
زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے ورکنگ بائونڈری پر بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
کشمیر میں بھارت عوام پر جو ظلم کر رہا ہے اس پر پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ وہ آواز اٹھائے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے۔ مظالم سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ شہید پورے پاکستان کے شہید ہیں اس جانی نقصان پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مالی نقصان کاجائزہ لے رہے ہیں متاثرین کا نقصان پورا کیاجائے گا۔ پاکستانی قوم ہر زیادتی کا جواب اسی زبان میں دینا جانتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر بھارت ایسی حرکتیں کرتا ہے۔ اس موقع پر زاہد حامد نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے شکایات پر بریفنگ دی گئی ہے۔ حکومت نے سرحدی علاقوں کے دیہات میں بنکرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحد کے قریب نکرز بنانے کی سکیم لا رہے ہیں۔ علاقے میں ایمبولینس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں بنکرز تعمیر کئے جائیں گے۔ کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.