روس نے سمندر میں برف توڑنے کیلئے ایک طاقتور جوہری جہاز تیارکرلیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:03

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) روس نے سمندر میں برف توڑنے کیلئے ایک طاقتور جوہری جہاز تیار کیا ہے جس کی لمبائی 173 میٹر اور یہ تین میٹر تک موٹی برف توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی قوت 60 میگاواٹ کے برابر اور یہ عملے کے 53 افراد کو لے جا سکتا ہے۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا کے مطابق اس جہاز (سبر) کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کی گئی۔ اس کا مقصد سمندری راستے سے روسی مصنوعات کو ایشیائی منڈیوں تک جلد پہنچانے میں درپیش برف کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :