سری لنکامیں دنیا کی سب سے بڑی دومیل لمبی ساڑھی کا نیا ریکارڈقائم

امیرخاندان کی شادی کی تقریب میں عروسی جوڑادلہن نے زیب تن کررکھاتھا،250بچیوں نے جوڑے کا پچھلا پلا اٹھایاہواتھا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:05

سری لنکامیں دنیا کی سب سے بڑی دومیل لمبی ساڑھی کا نیا ریکارڈقائم
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) سری لنکا میں ایک ایسی شادی دیکھنے میں آئی ہے جس کی نظیر دنیا بھر میں شاہد ہی کہیں اور مل سکے۔یہ ایک امیر کبیر خاندان کی شادی کی تقریب تھی جس میں سری لنکا کے مرکزی صوبے کے وزیر اعلیٰ سارتھ ایکانایا کے بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔شادی کا نمایاں پہلو دلہن کا عروسی جوڑا تھا جس کا پچھلا حصہ تقریباً دو میل لمبا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی دنیا میں دلہنیں عموماً ایسا عروسی جوڑا پہنتی ہیں جس کا پچھلا حصہ اتنا لمبا ہوتا ہے کہ وہ فرش پر گھسیٹ رہا ہوتا ہے اور دلہن کے لیے اسے سنبھالنا اور چلنا مشکل ہوتا ہے۔ چنانچہ دو بچیاں لباس کے اس حصے کو اٹھا کر دلہن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔امارت اور شاہی آداب کی یہ روایت بہت قدیم ہے۔

(جاری ہے)

پرانے زمانے میں تقربیات میں ملکہ اور شہزادیاں بھی کچھ ایسا ہی لباس پہنتی تھیں، جنہیں کنیزیں اٹھائے پیچھے پیچھے چلتی تھیں۔

سری لنکا کی شادی کا قصہ صرف دلہن کے عروسی لباس پر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ کہانی کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ دلہن کا عروسی لباس کامدار ساڑھی پر مشتمل تھا جس کے ایک پلو کی لمبائی دو میل کے لگ بھگ تھی۔ دلہا کے ساتھ چلنے کے لیے ضروری تھا کہ کوئی دلہن کے عروسی لباس کا طویل پلو اٹھا کر پیچھے پیچھے چلے۔اس عروسی چہل قدمی کے لیے سفید یونیفارم میں ملبوس 250 بچیوں کا انتظام کیا گیا۔

بات صر ف پلو اٹھا کر خادماؤں کی طرح دلہن کے پیچھے چلنے تک ہی محدود نہیں ہے۔ بلکہ دلہن اور دلہا پر پھول نچھاور کرنے کے لیے اسی اسکول سے مزید ایک سو بچیاں لائی گئیں۔اس روز اسکول میں پڑھا ئی نہیں ہوئی، صرف دلہا دلہن کا کھیل کھیلا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شادی سری لنکا کے سنٹرل صوبے کے مرکزی شہر کنیڈی میں ہوئی۔ شادی کا جلوس شہر کی مرکزی شاہرہ پر نکالا گیا۔ جس کے لیے یقینی طور پر ٹریفک روکنا پڑی ہوگی یا اس کا روٹ بدل دیا گیا ہو گا۔ کیونکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ٰ اس تقریب میں خصوص? طور پر شریک ہوئے۔ وہ کوئی ایسے ویسے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ سن 2004 سے مسلسل وزیر اعلیٰ چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :