سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل متحدہ عرب امارات پہنچے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے شروع ہو گا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:54

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل متحدہ عرب امارات ..
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی، سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے شروع ہو گا، گرین شرٹس مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار پانچ روزہ کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہے 6 سی10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر، تیسرا میچ 18 اکتوبر، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے۔