چین:68کلوگرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 3ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:12

چین:68کلوگرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 3ملزمان گرفتار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں پولیس نی68 منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تچانگ ننگ کاؤنٹی کے تحفظ عامہ بیورو کی پولیس نے کہا کہ ہمیں مخبری ہوئی کہ ایک شخص مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی میں فروخت کیلئے میانمر سے منشیات لے جانے کی منصوبہ بندی کررہاہے، اس سے اگلے روز پولیس نے منشیات لے کر جانیوالے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی تو ٹرک کے واٹر ٹینک میں چھپائی گئی قریباً 68کلوگرام منشیات بر آمد ہوئی جسے قبضے میں لیتے ہوئے موقع پر 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور ملزم کو کنمنگ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے منشیات کی سمگلنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :