میرپور‘ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے منشیات ،لڑائی اور ایکسڈنٹ میں ملوث ملزمان کولاکھوں روپے جرمانے اور منشیات کے مقدموں میں ملوث ملزمان کو کوڑوں کی سزا سنائی دی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے منشیات ،لڑائی اور ایکسڈنٹ میں ملوث ملزمان کولاکھوں روپے جرمانے اور منشیات کے مقدموں میں ملوث ملزمان کو کوڑوں کی سزا سنائی دی ملزمان کو سزا کے بعد ڈسٹرکٹ جیل میرپور منتقل کر دیا گیا بروقت فیصلوں سے مثبت اثرات مرتب ہونگے عدلیہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے شہریوں کا اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج ملک اکرام اور تحصیل قاضی امتاز احمد چوہدری نے تھانہ تھوتھال اور تھانہ سٹی میںمنشیات کے مقدمے تبریز ولد تاسب وغیرہ سکنہ چکسواری کو4سال قید اور 50ہزار جرمانہ اور پانچ کوڑوں کی سزا جبکہ عثمان غنی ولد سلیمان کو7سال قید ایک لاکھ جرمانہ اور پانچ کوڑوں کی سزا محمد بشیر کو تین سال قید پانچ کوڑوں کی سزا اللہ دتہ وغیرہ کو ایک سال قید20ہزار جرمانہ اور پانچ کوڑوں کی سزا ملزم بابر الطاف کو تین سال قید30ہزار جرمانہ اور پانچ کوڑوں کی سزا سنائی جبکہ لڑائی کے مقدمے میں خرم صدیق کو90ہزار جرمانہ اور 6دن کی قید ملزم فاروق کو ناجائز اسلحہ کے جرم میں 3ماہ کی قید اور 15ہزار جرمانے کی سزا سنائی مقدموں کی پیروی مثتغیث پارٹی کی طرف سیPIآصف محمود راجہ نے کی فوجداری مقدموں کے بروقت فیصلوں پر شہری و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقمدموں کے بروقت فیصلوں سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور شہریوں کا قانون پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :