محرم الحرام کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل دو ہفتوں کیلئے معطل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:44

محرم الحرام کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے تناظر میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر خیبرپختونخوا میں غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تقریباً ایک ملین غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا اوراب تک 50ہزار پناہ گزینوں کو افغان سیٹزن شپ کارڈز کا اجراء کیا جاچکاہے۔ خیبرپختونخوا میں غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل دو ہفتوں کے تعطل کے بعد 12محرم الحرام کے بعد دوبارہ شروع کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یوم عاشور پر طورخم بارڈربند کئے جانے کا امکان بھی موجود ہے ۔