آفیسر ان بھی تنخواہیں نہ بڑھنے پر میدان میں نکل پڑے ‘احتجاجی ریلی اور جلسہ

چیف سیکرٹری سے مذکرات کیے بغیر احتجاج نہ ختم کرنے کا اعلان ‘احاطہ عدالت میں زمین پر بیٹھ کر احتجاجی دھرنا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:47

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) آفیسر ان بھی تنخواہیں نہ بڑھنے پر میدان میں نکل پڑے احتجاجی ریلی اور جلسہ چیف سیکرٹری سے مذکرات کیے بغیر احتجاج نہ ختم کرنے کا اعلان احاطہ عدالت میں زمین پر بیٹھ کر احتجاجی دھرنا دیا غریب ملازمین کی طرح آفیسران بھی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل شہزاد روشن ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن عاطف نسیم ،ڈائریکٹر ترقیاتی ادارہ فیاض نقی پبلی سٹی آفیسر ترقیاتی ادارہ شوکت شاہین لاء آفیسر داود خان، آفیسر تجاوزات طارق، محبوب ،خالد راہی،تنویر حنیف ، اعجاز اشرف بھی ریلی کی قیادت کرتے اور ملازمین کے ساتھ دھرنا میں شامل رہے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین بشمول آفیسروں کا ایجنڈا یک ہے اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے ہر طرح قربانی دیں گے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری سے ہٹ کر کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :