مشرف شیرہوتوبینظیرکی طرح پاکستان آؤ،بھٹوکی طرح سیاست کرکے دکھاؤ،خورشید شاہ
جن کو جیل اورموت کا ڈرہو وہ عوام کی بات نہیں کرتے،جن کی حکومت ہے،وہ ایک ایک کرکےملک سے بھاگ رہے ہیں،پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشرف دس سال کیوں خاموش رہے؟ دس سال خاموش تھے ، اب تیس مار خان بن گئے ہیں۔
اتنے شیرہوتوبے نظیرکی طرح پاکستان آؤاور بھٹوکی طرح سیاست کرو۔پھرپتا چلے گا شیرکون ہے اور بکری کون ہے۔ آج تم اس لیے ڈرتے ہوکہ تم کوپاکستان آنا پڑے گا۔ ہم بیرون ملک بیٹح کرشیرنہیں بنتے۔ہم ملک میں بیٹھ کر شیر ہیں۔ موت کاخوف ساتھ رکھ کرعوام کی خدمت نہیں کی جاتی۔ کمردردکے بہانے بھاگ کردبئی میں ڈسکوڈانس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج حکمران باہر چلے گئے ہیں،حکومت ان کی ہے۔ ایک ایک کرکے سب ملک سے بھاگ رہے ہیں۔کوئی کہتا ہے آئیں گے،کوئی کہتا ہے نہیں آئیں گے۔ پاکستان میں مسائل کا انبار ہے حکمران باہر چلے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اداروں میں ٹکراؤ کی کوشش کی جارہی ہے،چاہتے ہیں پارلیمنٹ اور اداروں میں ٹکراؤ کی فضا ختم ہو۔ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.