پیغام امن کانفرنس زیر صدارت پیر سید ہارون علی گیلانی (آج ) منعقد ہوگی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعزاز میں ہدیة الہادی پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان پیغام امن کانفرنس آج ( اتوار ) بوقت 01:30 بجے دوپہر بمقام فاروق ہال نزد دربار حضرت میاں میر زیر صدارت پیر ہارون علی گیلانی سجادہ نشین دربار میاں میر منعقد ہوگی جس میں تمام مسالک کے قائدین شرکت فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آرگنائز رز میں صدر ایچ ایچ پی لاہور چوہدری آفتاب اختر ، چوہدری ناصر خان،فیاض احمداور حکیم محمد افضل میوشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :