لندن جانے سے قبل شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق سمیت اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

اداروں سے ٹکرائو اور محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرنی نہ ہی کسی ادارے کے خلاف ڈائرکٹ یا ان ڈائریکٹ بیان بازی کرنی ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لندن جانے سے قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت بہاولپور ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ اداروں سے ٹکرائو اور محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرنی ہے اور کسی بھی ادارے کے خلاف ڈائرکٹ یا ان ڈائریکٹ بیان بازی نہیں کرنی ہے غلط فہمیاں کرنے والے جان لیں کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

ہفتہ کے روز وزیر اعلی شہباز شریفمستعفی جج مصطفی رمدے کے ساتھ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہیں ۔ شریف خاندان کے قریبی زرائع کے مطابق شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا اہم پیغام آج اتوار کو نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں دیں گے جہاں پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہوں گے کے پارٹی میں اس ملاقات میں نواز شریف کو اپنے موقف سے بھی آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پارٹی میں چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کرنے کے لئے اس وقت تک پارٹی صدارت ان کو دیں جب تک پارلیمنٹ سے ترمیم پاس نہیں ہو جاتی ہے قبل ازیں شہباز شریف نے لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی اور انہیں اعتماد میں لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے اور اداروں سے ٹکرائو کی سیاست نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اس لئے اداروں کے خلاف ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ بیان بازی بالکل نہ کی جائے اس کے علاوہ شہباز شریف نے بہاولپور ڈویژن ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کے حوالے شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتا ہوں غلط فہمیاں کرنے والے جان لیں کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھائی کے ساتھ ہمیشہ مخلص اور وفادار تھا اور رہوں گا ۔ ۔