بلوچستان بھر میں سوئٹزر لینڈ میں اشتہاری مہم کیخلاف احتجاجی مظاہرے،دھرنا ،ٹریفک نظام متاثر

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کئے گئے ،طلباء بھی سڑکوں پر آگئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت سوئٹزر لینڈ حکومت کی اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں چمن میں مسلم لیگ(ق) کی جانب سے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا دکی میں طلباء کا احتجاج ومظاہرہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختیار ریاست ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے سرزمین پر پاکستان مخالف اشتہاری مہم چلائے جو لوگ اشتہاری مہم چلا رہے ہیں وہ بلوچستان کے ہزاروں افراد کے قاتل ہے اور ان کے وجہ سے آج بلوچستان میں بد امنی چل رہی ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ ان تخریب کاروں اور دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کا رروائی کریں اور انٹر پول کے ذریعے ان لوگوں کو لا کر پاکستان میں ان کے خلاف عدالتوں سے سزا دلوائیں کیونکہ یہ کسی بھی قوم کے حقوق کی جنگ نہیںلڑ رہے ہیں بلکہ اپنے مفادات کو ترجیح دینے پر تلے ہوئے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے ان لو گوںنے بلوچستان میں آزادی کے نا م پر ہزاروں بے گناہ لو گوں کا قتل عام کیا گیا یہ اگر بلوچستان کے حقوق کے لئے لڑتے تو یہ آج یہاں ہو تے مگرافسوس کہ یہ لوگ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح اقدامات اٹھا رہے ہیں چمن میں مسلم لیگ(ق) کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سناتن چوک پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کر دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور سوئٹزر لینڈ میں جو اشتہاری مہم چلایا جا رہا ہے سوئٹزر لینڈ حکومت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں اس کے علاوہ نوشکی ، ڈیرہ بگٹی ، چاغی ، ژوب، ہرنائی ، دکی ، لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ان مظاہروں میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ سوئٹزر لینڈ حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :