فیصل آباد،شادی کیلئے رضا مند نہ ہونے پر نو جوان نے گھروالوں سے جھگڑ کر خودکشی کرلی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) شادی کے لئے رضا مند نہ ہونے پر نو جوان نے گھروالوں سے جھگڑ کر خودکشی کرلی ، آن لائن کے مطابق 35سالہ احمد سکنہ پنڈی شیخ موسی تاندلیانوالہ کا رہائشی جو کہ چند ماہ پہلے بیرون ملک سے واپس اپنے گھر آیا جو کہ بضد تھا کہ محرم سے پہلے میری شادی کی جائے ، اسی وجہ سے گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، جسے تشوینشاک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن نو جوان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی

متعلقہ عنوان :