ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز سنوکر ٹیم ایونٹ، پاکستان کو پری کوارٹر فائنل میں میانمار کے ہاتھوں شکست

ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:29

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز سنوکر ٹیم ایونٹ، پاکستان کو پری کوارٹر ..
اشک آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستانی ٹیم پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز سنوکر ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، میانمار نے گرین شرٹس کو 3-1 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اشک آباد، ترکمانستان میں جاری میگا گیمز میں کھیلے گئے مینز سنوکر ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں میانمار کے کیوئسٹ ٹیٹ کو نے پاکستان کے اسجد اقبال کو زیر کر کے ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے میچ میں میانمار کے موئی تھو نے محمد سجاد کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں بلال اور اسجد پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے حریف جوڑی کو ہرا کر مقابلہ 2-1 کر دیا، چوتھے میچ میں ٹیٹ کو نے سجاد کو ہرا کر ٹیم کو 3-1 سے کامیابی دلائی۔

متعلقہ عنوان :