ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز سنوکر سنگلز ایونٹ کا آغاز (کل) ہو گا، پاکستانی کیوئسٹس سجاد اور اسجد اقبال ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:31

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز سنوکر سنگلز ایونٹ کا آغاز (کل) ..
اشک آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز سنوکر سنگلز ایونٹ کا آغاز (کل) اتوار سے اشک آباد، ترکمانستان میں ہو گا، پاکستانی کیوئسٹس محمد سجاد اور اسجد اقبال ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ترکمانستان میں جاری میگا گیمز میں مینز سنوکر سنگلز ایونٹ آج اتوار سے شروع ہو گا، ایونٹ میں دو پاکستانی کیوئسٹس محمد سجاد اور اسجد اقبال بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گے، سجاد کو پہلے رائونڈ میں حریف تھائی لینڈ کے کیوئسٹ ایسارا جبکہ اسجد اقبال کو فلپائنی کیوئسٹ بیسل کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :