Live Updates

ڈینگی سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی قربان علی کے بھائی عثمان خان انتقال کرگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:49

ڈینگی سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی قربان علی کے بھائی عثمان خان انتقال ..
نوشہرہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی قربان علی کے ڈینگی سے متاثرہ بھائی عثمان خان انتقال کرگئے،عثمان خان قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔خیبرپختونخواہ میں نوشہرہ میں ڈینگی سے متاثرہ سیاسی شخصیت عثمان خان انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے قربان علی کے بھائی تھے۔عثمان خان قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم عثمان خان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔واضح رہے رواں برس ڈینگی نے 31افرادکی جان لے لی ہے۔ڈینگی سے جاں بحق تمام افرادکاتعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ 7382کیسزسامنے آئے ۔سندھ میں 1005،پنجاب 130،بلوچستان 38اور فاٹا میں 101جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 75کیسزرپورٹ کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات