ورمنڈو میلہ میں شمولیاتی تقریب کا انعقاد ،درجنوں افراد اے این پی میں شامل ہوگئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:48

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ورمنڈو میلہ میں درجنوں افراد اے این پی میں شامل ۔جمرود ورمنڈو میلے حاجی محمد امین کے حجرے میں شمولیاتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں حاجی میرام گل ،حاجی جمعہ خان ،سردار خان اور دیگر نے اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے این پی جمرود کے صدر محمد عمر آفریدی اور شاہد آفریدی نے کہا کہ باچاخان بابا امن کی داعی تھے اور انہوں نے ساری عمر پختون قوم کے لئے جدوجہد کی اور ایسی خدمت کے جرم میں 33سال کی قید وبند برداشت کی اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اے این پی کامیابی حاصل کریگی اور پختون قوم کے سارے مہرومیوں کو دور کریگی ۔

متعلقہ عنوان :