پاک فوج کے شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کرد ی گئی

نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور،عسکری وسول حکام ، شہید کے رشتہ داروں کی شرکت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاک فوج کے شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کرد ی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور،عسکری وسول حکام ، شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کرد ی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور،عسکری وسول حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گائوں بھجوایا دیا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں قائم چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔