ہم پختونوں کا حق وتحفظ چاہتے ہیں ، پختونوں کے حقوق کاتحفظ قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے ،

اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جا ئیگا،چیئر مین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پائو کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:27

ہم پختونوں کا حق وتحفظ چاہتے ہیں ، پختونوں کے حقوق کاتحفظ قومی وطن پارٹی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ ہم پختونوں کا حق اور تحفظ چاہتے ہیں اور پختون جہاں کہیں پر آباد ہوں ان کے تحفظ اور حق کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،پختونوں کے حقوق کاتحفظ اور ان کا بہبود قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔

وہ بروز ہفتہ وطن کور پشاور میں کیو ڈبلیو پی این ای4کے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر ہے تھے۔ اس موقع پر سابقہ سینیٹر حاجی محمد غفران،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،صوبائی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمد خان،سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اسد آفریدی ایڈوکیٹ،کیو ڈبلیو پی ضلع پشاور کے چیئرمین حاجی محمد شفیع دائودزئی اورجنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ کے علاوہ پارٹی کے ضلعی ممبران اور کونسلران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این اے 4پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کے ذریعے پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائوکو مکمل اختیار دیا کہ وہ این اے 4ضمنی انتخابات کے حوالے جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر من و عن عملدرآمد کیا جا ئیگا۔آفتاب شیرپائو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق کاتحفظ اور ان کا بہبود قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔

انھوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط بنائے اور پارٹی کو تنظیمی لحاظ سے موثر قوت بنانے میں اپنا کردار اداکرے جو خطہ میں امن اور سلامتی کیلئے کارآمد ثابت ہو۔انھوںنے کہا کہ قومی وطن پارٹی جمہوری نظام کی حامی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے جو سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ اجلاس میں پارٹی کارکنوں پر زور دیا گیا کہ وہ 2018کے عام انتخابات کیلئے ابھی تیاریاں شروع کرے اور پارٹی پروگرام گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کردے۔

متعلقہ عنوان :