پشاور ،پولیس کا سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 27 اشتہاریوں سمیت89 مشتبہ افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پشاور اور نواحی علاقوں میں پولیس نے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب مفروران کے خلاف آپریشن کرتے ہوئی27 اشتہاری مجرمان سمیت89 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خطرناک ا سلحہ اور منشیات برآمد کر لیں جبکہ مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے امن وامان برقرار کیلئے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف تھانہ جات کے حدود میں چھاپے مارے اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ان چھاپوں کے دوران27 اشتہاری مجرمان سمیت 89 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16 عدد پستول ،140 عدد کارتوس، 13 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مختلف مقدمات درج چالان عدالت کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :