پشاور، پولیس پشاو رنے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناکر ملزم کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:28

پشاور، پولیس پشاو رنے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناکر ملزم کو ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاو رنے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناکر ملزم کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجادخان کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت قبائلی علاقہ سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے پشاور کے داخلی وخارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگادی ان ناکہ بندیوں کے دوران سٹی سرکل میں اے ایس پی گلبہار نجم الحسنین کی نگرانی میں ایس ایچ او پھندو تیمور خان بمعہ دیگرنفری پولیس نے رنگ روڈجمیل چوک میں موٹرسائیکل بلا نمبر کو روک کر تلاشی لینے پر موٹرسائیکل کے سیف گارڈمیں آویزاں شاپنگ بیگ کو چیک کرنے پر چھ کلوگرام چرس گردہ اعلی کوالٹی برآمد کرکے ملزم عاصم ولد لباب سکنہ خوشگی بالا نوشہرہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈکرلیا گیا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :