برطانیہ پر ائیویٹ ایمبولینسز کے وفد کی ایمر جنسی ریسکیو سرو س 1122 پشاور کا دورہ

وفد کو ایمرجنسی کے دوران استعما ل ہو نے والے آلات وخدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) برطانیہ پر ائیویٹ ایمبولینسز کے وفد نے گزشتہ روز ایمر جنسی ریسکیو سرو س (ریسکیو 1122) کے ڈسٹرکٹ پشاور کا دورہ کیا،دورے کا مقصد ریسکیو1122کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے با رے میں آگاہی حا صل کرنا تھا،ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ وفد کے ارکا ن کو ریسکیو1122 کی جانب سے ایمرجنسی کے دوران استعما ل ہو نے والے آلات اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ڈائر یکٹرجنرل ڈاکٹراسد علی خان نے وفد کو بتایا کہ ریسکیو 1122ہر قسم کی ایمرجنسی میں متاثرین کو سہولیا ت فراہم کر نے والا پاکستان کا واحد ادارہ ہے جوجدیدآلات اور تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے ،ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی آفت میں نہ صرف متاثرین کوطبی امدادفراہم کرتاہے بلکہ ان سے بچائوکیلئے پولیس، آرمی، سکو ل ، کالجز، یو نیورسٹیز کے علاوہ مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے سٹاف کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر پرائیو ٹ ایمبو لینسز کیتھ کیلی نے ریسکیو 1122انتظا میہ کی جا نب سے فراہم کی جا نے والی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ریسکیو 1122کی سروس بین الا قومی معیا ر کے عین مطا بق ہے اوریہ سروس ہمارے ملک کی ایمبو لینس سروس ایک ہی جیسی ہے ۔ ریسکیو انتظا میہ کی جا نب سے بنیا دی سہولیا ت اور زند گی بچا نے کی تربیت ایک محفو ظ معاشرہ بنا نے کے لیے بنیاد ی حیثیت کا حا مل ہے اور اس ضمن ریسکیو انتطا میہ کے سا تھ ہر ممکن تعاون کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :