رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں غذائی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست 2017-18 کے دوران غذائی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 512.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 394.07 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں غذائی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 30.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔ ۔

متعلقہ عنوان :