ملتان:پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی ،اسلحہ ،منشیات سمیت 18ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:37

ملتان:پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی ،اسلحہ ،منشیات سمیت ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری ملزمان سمیت 18افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 6منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 76لیٹرشراب اور460گرام چرس برآمدکرلی۔دوران کاروائی پولیس نے ڈکیتی اورراہ زنی کے مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا۔پولیس نے چھاپوں کے دوران غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افردکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دو30بورپستول اوردرجنوں گولیاں بھی برآمدکرلی ہیں۔گرفتارکئے گئے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :