زلزلے سے تباہ حال میکسیکو میں دوبارہ 6 سے زائد شدت کا زلزلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:32

زلزلے سے تباہ حال میکسیکو میں دوبارہ 6 سے زائد شدت کا زلزلہ
میکسیکو سٹی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) زلزلے سے تباہ حال میکسیکو میں دوبارہ 6 سے زائد شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں دوبارہ شدید زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 سے زائد تھی۔ زلزلے کا مرکز ریاست اوکساکا کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں 4 روز قبل7.1 شدت کے زلزلے سے 286 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل میسکیکو میں 7 سے زائد شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے کافی تباہی مچی تھی۔

متعلقہ عنوان :