پشاور،ملالہ یوسفزئی اقوام متحدہ نے نوبل ایوارڈ تو خیبر پختونخوااسمبلی نے اس کیخلاف متفقہ مذمتی قراردادمنظور کی ، شاعر وادیب سلیم راز

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ممتاز شاعر وادیب سلیم راز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے آوازاٹھانے والی ملالہ یوسفزئی کو ایک طرف اقوام متحدہ نے نوبل ایوارڈ سے نوازاگیاہے اور مختلف ممالک ،قومی اسمبلی اور سینٹ نے انکے اس کاوش کو سراہا، تودو سری جانب خیبر پختونخوااسمبلی نے ملالہ یوسفزئی کیخلاف متفقہ طور مذمتی قراردادمنظور کرایا۔

پشاور پریس کلب میں افغان کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نے ایک ایسے وقت میں علم کیلئے آوازاٹھایاجب سوات سمیت خیبر پختونخوامیں ہر طرف دہشت گردی کی لہر تھی اور لوگ گھروں سے باہر نکل نہیں سکتے تھے ۔لیکن ملالہ یوسفزئی نے اس جرات کا مظاہرہ کیااسے پوری دنیانے خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ پختون قوم سمیت کسی بھی قوم کے ثقافت کو زندہ رکھنے میں خواتین کا اہم رول رہتاہے ضرورت اس امر کی ہے ہمیں خواتین کے حقوق کا تحفظ کرناچاہئے۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان میں میوند کی ملالہ نے جرات کے کئی داستان موجود ہے تو دوسری جانب سے سوات کی ملالہ یوسفزئی نے علم کی شمع روشن کرنے کیلئے عظیم کارنامہ انجام دیاہے ۔سلیم راز نے مزید بتایاکہ ہر دور میں فنکاروں نے اپنی ثقافت کوفروغ دینے اور کئی دہائیوں اور صدیوں تک زندہ رکھاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم فن کو پسند کرتے ہیں لیکن فنکار کواچھی نظروں سے نہیں دیکھتے ہیں ۔