رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:34

رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد عاطف عرف پپیتا کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم پارٹی کے جھنڈے لگانے، فطرے کے نام پر بھتہ وصولی اور کھالیں چھیننے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروئی کرتے ہوئے 3 ملزمان سجاد عرف بابری، لقمان اور فہد کو گرفتار کیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :