سکھر،پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ،جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ، جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے ، جوڑے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سندھ ہائی کور ٹ سے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نادر علی ولد احمد علی سولنگی سکنہ لاڑکانہ نے اپنی بیوی مسمات شاہدہ دختر غلام نور ابڑو سکنہ میر پور خاص کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور گھر سے فرار ہو کر جیون ساتھی بن چکے ہیں اب ہمارے رشتے دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :