کراچی، ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،احمد حسین

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) سندھ ساؤتھ کے صدر احمد حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں اقلتیوں کے حقوق سے جو کام کیے ہیںن ان کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔کراچی کی مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوںنے ہفتہ کو محمود آباد میں مسیحی برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔احمد حسین نے محمود آباد میں گرجا گھر میں کیک بھی کاٹا۔اجتماع میں اے پی ایم ایل کے رہنما اسلم مینائی ،عمران صدیقی ،ایلڈون گل اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

احمد حسین نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ بلارنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ہم چاہے کسی بھی مذیب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہوں بحیثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں۔انہوںنے کہا کہ مسیحی برادرین سے تعلق رکھنے والے افراد زندگی کے ہرشعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ملکی ترقی میں ان کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

احمد حسین نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔آج مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔کارکنوں کی انتھک محنت کے باعث ہماری جماعت نے کراچی میں اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں۔ملیر میں کامیاب جلسہ عام کے بعد کراچی کے ضلع وسطی میں تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں جاری ہیں۔جناح گراؤنڈ یا انو بھائی پارک میں ہونے والا یہ جلسہ کراچی کی سیاسی تاریخ بد ل دے گا۔مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں اے پی ایم ایل میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف ہی ایک ایسا رہنما ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :