خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار،04 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:03

خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار،04 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چار کلو گرام سے زائدچرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات در ج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ ،تھانہ ٹھیکری والہ اورتھانہ کھڑیانوالہپولیس نے مختلف کارروائیوںمیں منشیات فروش ملزمان علی رضا،ممتازاورمنظوراںبی بی کوگرفتارکیا ملزمان کے قبضہ سی4.060کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تھانہ ساہیانوالہپولیس نے ریڈکرتے ہوئے ملزم علی رضا کوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سی1060گرام چرس،48گرام ہیروئین برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ساہیانوالہ میں درج کرلیا۔تھانہ ٹھیکری والہپولیس نے چھاپہ مار کر ملزم ممتاز کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی1520گرام چرس برآمدکرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹھیکری والہ میں درج کرلیا۔تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے ریڈ کے دوران ملزمہ منظوراں بی بی کوگرفتارکرلیا ،ملزمہ کے قبضہ سی1480گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ کھڑیانوالہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :