اب نڈر افراد برطانیہ کی سب سے خوفناک جیل میں ایک رات گزار کر بھوتوں کا شکارکر سکیں گے
امین اکبر ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:40
برطانیہ کی ایک بدنام اور خوفناک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں سزائے موت پانے والے ہزاروں قیدیوں کی نامعلوم قبریں ہیں۔ اس جیل میں اب عام لیکن نڈر افراد بھی ایک رات گزار سکیں گے۔
شیپٹن میلٹ جیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں برطانیہ کےخطرناک ترین مجرموں کو رکھا جاتا تھا۔سومر سیٹ میں واقع یہ جیل اب گھوسٹ ہنٹنگ کے کام آتی ہے لیکن اس لیے وہاں جانے والوں کا نذر ہونا ضروری ہے۔
اس سابقہ جیل میں ٹھہرنے والے وہاں موجود روحوں کوڈھونڈتے ہیں۔
اس جگہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں کی راتیں خوفزدہ اور دہشت زدہ کرنے والی ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس جیل کا ماضی بہت پرتشدد ہے۔ یہاں نہ جانے کتنے مجرموں کو سزائے موت دی گئی۔17ویں صدی کے شروع سے موجود اس جیل میں کئی ہزار بے نام ونشان قبریں ہیں، یہ پوری جیل ایسی ہے، جہاں کوئی بھی اکیلا جانا پسند نہیں کرتا۔
(جاری ہے)
منتظمین یہاں آنے والے لوگوں کو گھوسٹ ہنٹنگ کا پورا سامان فراہم کرتے ہیں۔یہاں لوگوں کو میز ، شیشے کا گلاس اور روح کو قابو کرنے کے لیے دوسرا سامان دیا جاتا ہے۔یہاں آنے والے اپنے سامان سے بھی تحقیقات کر سکتے ہیں۔
یہ جیل 1625 میں بنی تھی۔ 17 ویں اور 18 صدی میں یہاں بہت سے مردوں، عورتوں اوربچوں کو بھی رکھا گیا تھا، جو خوراک کی قلت اور مختلف بیماریوں سے بھی مارے گئے۔یہاں خطرناک قیدیوں کو پھانسی دی گئی تو بہت سے قیدی ایک دوسرے سے لڑائیوں میں مارے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں ہزاروں نامعلوم اور بے نام و نشان قبریں ہیں۔دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ جیل فوجی جیل میں بدل گئی تھی۔ یہاں 18 امریکی قیدیوں کو قتل اور جنسی زیادتی کےجرم میں قید کیا گیا تھا، ان میں سے 16 کو پھانسی ہوئی تھی جبکہ 2 کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.