اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے تو احتساب عدالت کارروائی کرے گی،شہزاد انور بھٹی

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت برطانیہ سے بلوایا جا سکتا ہے،سابق ڈی جی نیب

اتوار 24 ستمبر 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سابق ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد انور بھٹی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے تو احتساب عدالت کارروائی کرے گی۔ انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت برطانیہ سے بلوایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی نیب شہزاد انور بھٹی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے وارنٹ احتساب عدالت نے جاری کئے اگر وہ پیش نہ ہوئے تو احتساب عدالت ایکشن لے گی۔

نیب نے گھروں پر نوٹس چسپاں کر دیا ہے نیب نے ریفرنس دائر کر دیا ہے اب احتساب عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار لندن سے نہیں آتے تو انہیں بلوایا جا سکتا ہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں تاہم کرپشن سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر پر پاکستان کے دستخط ہیں اور اس چارٹر کے تحت برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :