میکسیکو میں 6.2 کی شدت کا نیا زلزلہ،2 خواتین ہلاک

اتوار 24 ستمبر 2017 11:10

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) میکسیکو کے جنوب میں زلزلے کے نئے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہونے سے 2 خواتین ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوبی ریاست اوکساکا میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق گھر سے نکلنے کی کوشش کے دوران حرکے قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گئیں۔واضح رہے کہ مکیسیکو میں گذشتہ منگل کو7.1 کی شدت زلزلہ آیا تھا جس 295 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :