سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی خواہش ہے پہلے میچ میں سنچری ا سکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں ،ْ سرفراز احمد

اتوار 24 ستمبر 2017 12:30

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے متحدہ عرب امارات پہنچی، قومی کرکٹ اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9 عہدے دار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلاٹیسٹ 28 ستمبراوردوسراٹیسٹ6اکتوبرسے کھیلاجائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز13، 16، 18، 20اور23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20میچز میں ٹیمیں26، 27اور29اکتوبر کومدمقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری ا سکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :