نیویارک ،ْ تارکین وطن کشمیریوں کا اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر زبردست بھارت مخالف مظاہرہ
بھارت عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔ نت نئے مظالم سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جاسکتے۔سید علی گیلانی، یاسین ملک کے پیغامات
اتوار 24 ستمبر 2017 13:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا ۔
سید علی گیلانی نے کہا بھارت عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے جسکی اسے ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ورنہ عالمی ادارہ اپنے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب ہو گا۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت بلا لحاظ جنس و عمر کشمیریوںکو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں نظر بند کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو روز قتل کیا جارہا ، ان کی تذلیل کی جاتی ہے ، انہیں گرفتار کیا جاتا ہے اور انکی املاک تباہ کی جار ہی ہیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ یہ سب کشمیریوں کی آزادی کو آواز کو دبانے کے لیے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر بر س سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیںاور انکے حوصلوں کو نت نئے مظالم سے ہرگز کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ورلڈکشمیرایوائیر نس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکر غلام نبی فائی نے مظاہرین سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سواج کی طرف سے شملہ معاہد ہ کے حوالے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سشما سوراج کو معلوم ہونا چاہیے کہ شملہ معاہدے کی وجہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعہ103کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے کوئی بھی دو رکن ملکوں کے درمیان تنازعے کی صورت میں ان ملکوں کے درمیان ہونے والے عالمی معاہدے کی اس چارٹر کے تحت پاسداری ضروری ہو گی۔ مظاہرین سے آزادجموںوکشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود ، کشمیری نمائندے اشتیاق حمید ، ڈاکٹر اے آر میر ،سلیم قادری، سردار تاج خان ، سلیم بٹ ڈاکٹر آصف لقمان، سردار طاہر اقبال، راجہ لیاقت کیانی، نورین طلعت، آمنہ تاج خان ، سردار ذولفقار روشن خان، سردار زبیر خان، صاحبزادہ امتیاز ظفر، سردار سرور خان اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.