پروفیسر اور لیکچرز کی ٹرینگ کا آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ آغاز دسمبر 2017میں کیا جا ئے گا ،ْ بیرسٹر افتخار علی گیلانی

تمام معلمین اپنی قابلیت دکھا کر میرٹ پر بھرتی ہو ئے جو ریاست کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے ،ْ وزیر تعلیم کا خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 13:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیرتعلیم و ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخارعلی گیلانی نے کہا ہے کہ پروفیسر اور لیکچرز کی ٹرینگ کا آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ آغاز دسمبر 2017میں کیا جا ئے گا ۔اس مقصد کے لیے آزاد حکومت نے 25کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ،ْہم نے محکمہ تعلیم سے سفارشی کلچر ختم کر تے ہو ئے میرٹ بحال کردیا ہے ۔

این ٹی ایس کے ذریعے 1300پرائمری معلمین بھرتی کئے گئے ان میں کسی قسم کی سفارش شامل نہیں کئی گئی ۔تمام معلمین اپنی قابلیت دکھا کر میرٹ پر بھرتی ہو ئے جو ریاست کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔اس حوالے سے ہم پر بڑا دباؤ بھی تھا لیکن ہم نے کسی قسم کا دباؤ کاطر میں نہیں لا یا ۔آزاد کشمیر میں پڑھے لکھے نو جوانوں کی بڑی تعداد ہے ایم فل نو جوان پرائمری ٹیچرز کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں کارخانے نہیں ہیں نو جوان کہاں جائیں ،ایک این جی او غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دارالحکومت میں ایک بڑا ادارہ قائم کرنا چاہتی ہے جو 15کنال زمین کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن مظفرآباد میں کوئی ایسی جگہ نہیں مل رہی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہمارانظام تعلیم اور عصری تقاضے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سیمینار سے ڈی پی آئی کالجز خواجہ عبدالرحمن،صدر ایکٹا محمد فاروق ،ایڈیشنل ڈی پی آئی پروفیسر قاضی ابراہیم ،پروفیسر ذیشان گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار میں ڈاکٹر ظفر، پروفیسر شاہین کو ثر،پروفیسر پروین رفاقت،پروفیسر سکینہ نور،پروفیسر مرزا نعیم نے سیمنار میں مکا لے پیش کیے جن میں موجودہ نظام تعلیم کو کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا اس حوالے سے تجویز تھی ۔

وزیر تعلیم بیرسٹرا فتخار گیلانی نے کہا کہ دارالحکومت آزاد کشمیر میں کوئی کارخانہ نہیں جہاں نوجوان کام کرسکیں اسی لیے بے روزگاری کی ایک بڑی لہر ہے انہوں کہا کہ پروفیسر ،لیکچرز اور اساتذہ کرام ایک بچے کو پڑھا لکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنا تے ہیں تعلیم کیساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے بے روزگاری کے خاتمہ اور ااہل اس کا حق دینے کے لیے حکومت نے میرٹ کو بحال کر دیا ہے حکومت ٹیکنکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے اقدام اٹھا رہی ہے جب آزاد خطہ میں ہنر مند نوجوان پیدا ہو نگے تو بے روزگاری ختم ہو گی،گزشتہ حکومت نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا ہم اپنے وسائل کے مطابق کاوش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کم از کم 20 پروفیسرز کو پی ایچ ڈی کرنے کے لیے پا کستان کی بڑے اداروں میں بھیجا جا ئے گا ۔

سیمنا ر مین سٹیج سیکرٹری کیفرائض جنر ل سیکرٹری ایکٹا پروفیسر ملک عرفان نیادا کیے ۔