اسپورٹ نیوز

سلمان بٹ کی واپسی کا گرین سگنل ملتے ہی کرپشن کیخلاف بورڈ کی پالیسی پر انگلیاں اٹھنے لگیں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پی سی بی آفیشلز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے،عامر سہیل پی ایس ایل فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کم سزا دی گئیں اب واپسی کی باتیں ہو رہی ہیں، رمیز راجہ

اتوار 24 ستمبر 2017 14:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سلمان بٹ کی واپسی کا گرین سگنل ملتے ہی کرپشن کیخلاف بورڈ کی پالیسی پر انگلیاں اٹھنے لگیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو واپس لانے کی تیاری ہو رہی ہے، عامر سہیل نے کہاکہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پی سی بی آفیشلز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں،اب سلمان کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے کھیلنے گرین سگنل دیدیا گیا۔ عامر سہیل نے کہا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پی سی بی آفیشلز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب مشکوک افراد بورڈ عہدیداروں سے کھلے عام ملیں گے تو کھلاڑیوں کو بھی یہ خوش فہمی ہوگی کہ اگر کچھ غلط کربھی لیا تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی،مشکوک ماضی کے حامل کرکٹرز کو پی سی بی میں ذمہ داریاں دینے سے یہ تاثر ملا کہ کرپشن کرنے کے باوجود معاملہ بالآخر ختم ہوجاتا ہے۔