وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوجنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی پر کشمیری قوم انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے

مسلم لیگ ن نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین کا بیان

اتوار 24 ستمبر 2017 15:31

نیوکاسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے جس پر کشمیری قوم انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں ۔

ن لیگ کشمیریوں کی ترجمان جماعت ہے اور ان کی آواز بن کر ان کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔چوہدری ساجد حسین نے مذید کہا کہ 2016میں ن لیگ کی آزاد کشمیر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری کشمیریوں کا ن لیگ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کر کے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر امن ناممکن ہے۔ن لیگ کشمیریوں کا ہراول دستہ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی کردار ادا کرتی رہیگی۔کشمیریوں کی بھرپو ر ترجمانی کرنے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔