برطانیہ میں قطر کی جانب سے انتہاپسندی کی مالی معاونت کی تحقیقات کا مطالبہ

برطانیہ میں خیراتی ادارے اپنی تحقیقات کے نتائج کو جلد سے جلد منظرعام پر لائیں،تنظیم انسانی حقوق

اتوار 24 ستمبر 2017 17:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) یورپ اور برطانیہ میں عرب تنظیم برائے انسانی حقوق ( اے او ایچ آر) نے خیراتی کام ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عطیات اور امدادی سرگرمیوں کے نام پر انتہا پسندگروپوں کومالی امداد دینے پر قطری حکام کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تنظیم نے برطانیہ میں خیراتی اور امدادی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹیوں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تحقیقات کے نتائج کو جلد سے جلد منظرعام پر لائیں اور قطر کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مالی معاونت کے لیے کردار کو مکمل شفاف انداز میں اجاگر کریں تاکہ برطانوی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پتا چل سکے کہ قطر خیراتی کاموں کے نام پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مالی امداد کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب تنظیم برائے انسانی حقوق کے چیئرمین عبدالرحمان نوفل نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے حال ہی میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی ہے اور اس نے وہاں ’’ نیو یورپ‘‘ کے نام سے رپورٹ کو شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دنیا کو لندن سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ خیراتی ادارے کی مالی امداد کے بارے میں پتا چل سکے۔اس تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق متعدد ممالک میں تحقیقات کی گئی ہے اور ان سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا انتہا پسندی سے تعلق رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :