ایم ڈی بینک آف خیبر کے کنٹریکٹ مدت ملازمت ختم ہونے میںایک ہفتہ رہ گیا

نئے ایم ڈی بینک آف خیبر کی تقرری کے لئے درخواستوں کی وصولی کاکام کل سے شروع ہوگا

اتوار 24 ستمبر 2017 18:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ایم ڈی بینک آف خیبر کے کنٹریکٹ مدت ملازمت ختم ہونے میںایک ہفتہ رہ گیا ہے جبکہ نئے ایم ڈی بینک آف خیبر کی تقرری کے لئے درخواستوں کی وصولی کاکام پیر کے روزسے شروع کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی بینک آف خیبر شمس القیوم کودوہفتے قبل برطرفی کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جسے شمس القیوم کی جانب سے پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دی تھی ایم ڈی بینک آف خیبر کے مدت ملازمت یکم اکتوبرکو ختم ہو جائیگی جماعت اسلامی کی درخواست پر انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کیا گیاتھا ایم ڈی بینک آف خیبر کو تین سال کے کنٹریکٹ مدت ملازمت پر بھرتی کیا گیا تھا جن کے کنٹریکٹ مدت ملازمت یکم اکتوبر کو ختم ہو جائیگی نئے ایم ڈی بینک آف خیبر کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کردیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :