امریکی ڈو مور پالیسی مزید نہیں چلے گی ،اکرم خان درانی

اقتصادی پابندیوں کی دھمکیا ں دینے والے ٹرمپ سن لیں چین جیسے مخلص دوست ملک کے ہوتے ہوئے ہمیں ان کی مشروط امداد کی کوئی ضرورت نہیں پاکستانی عوام امریکی پالیسیوں کے لئے 70ہزار سے زائد جانوں کی نذرانے پیش کر چکے ہیں پاکستانی مزید اپ کی امداد کے لئے’’ ڈو مور‘‘ کے لئے تیار نہیں ٹرمپ پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں ضرور رکھیں کہ وہ ایک ایٹمی قوت پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں ،وفاقی وزیر کا شمولیتی جلسہ سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 18:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہاہے کہ امریکہ کی ڈو مور پالیسی مزید نہیں چلے گی پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکیا ں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ سن لیں کہ چین جیسے دوست مخلص دوست ملک کے ہوتے ہوئے ہمیں ان کی مشروط امداد کی کوئی ضرورت نہیں پاکستانی عوام امریکہ کی پالیسیوں کے لئے 70ہزار سے زائد جانوں کی نذرانے پیش کر چکے ہیں پاکستانی مزید اپ کی امداد کے لئے’’ ڈو مور‘‘ کے لئے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں ضرور رکھیں کہ وہ ایک ایٹمی قوت پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ خان سپر بنوں ٹائون شپ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق صوبائی وزیر کے حاجی شیر اعظم وزیر کے ساتھی ملک اللہ خان وزیر نے خاندان اورساتھیوں اکرم خان درانی کی حمایت کا اعلان کیا اور اس موقع پر ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ، سابقہ ایم پی اے قاری گل عظیم وزیر، ملک اللہ خان ، ملک تاج محمد خان نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے مزید کہاکہ کسی بھی ملک کی مضبوطی کے لئے مضبوط معیشت کی ضرورت ہوتی ہے پاک چائینہ اقتصادی راہداری سے پاکستان دنیا کا خوشحال ترین ملک بن جائے گا یہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے یہاں سے جو لوگ محنت مزدوری کے لئے بیرون ممالک گئے ہوئے ہیں وہ دوبارہ اپنے ملک میں میں ائیں گے انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے امام کو جعلی کہنے والے پی ٹی ائی کے صوبائی وزیر اور اس کا بھائی انجام کو پہنچ گئے ہیں اور ان کو نا اہل قرار دیا گیا ہے اور ان کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے اور ان کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے مقامی سیاستدانوں سے بنوں کو ترقی دینے کے حوالے سے کسی بھی وقت مناظرہ کے لئے تیار ہیں اور مناظرے ہم نہیں بلکہ ہمارا ایک عام کارکن جواب دے گا تبدیلی لانے والے بھی عوام کو تبدیلی بتا دیں کہ وہ یہاں کونسی تبدیلی لائے ہیں اور ہماری کارکردگی بھی عو ام کے سامنے ہے عوام اس بار آنے والے الیکشن کو جمعیت کے حق میں ریفرنڈم ثابت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے ظلم وجبر کی انتہا کی ہے جس کی بدولت وہ ایک بندے کو الیکشن میں کھڑا کرکے کامیاب کراتے ہیں مگر ہم نے اپنی قوم کی بے لوث تاریخی خدمت کی ہے ہماری یہ خواہش ہے کہ لوگ اس حقیقت کو جان کر ترقی کے دشمنوں کا محاسبہ کریں بنوں میں ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیڈروں کے ساتھ ہے اور بنوں کے عوام نے بنوں کے اپنے لیڈروں کو دوسروں کے مقابلے میں اگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ آخر تبدیلی کس چیز کو کہتے ہیں تبدیلی تو ہم لا چکے ہیں اور یہاں معاشی استحکام لائے ہیں یہان ادارے بنائے ہیں جن میں لوگوں کو روزگار ملی ہی