Live Updates

عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم الیکشن کرانے کا اعلان کر کے عوام کا مینڈیٹ دوبارہ لیں ، وزیراعظم کو تازہ مینڈیٹ لینا چاہیے ، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں، نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا، ایسا کیا گیا تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ، موجودہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے اشتہاروں میں ترقی کی ، عوام پر مسلسل ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،، وزیراعظم پر ایل این جی اسکینڈل کا بڑا دھبہ ہے انہیں جواب دینا ہے، اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا وہ سامنے آگیا ، اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے ، خواجہ آصف کا نوازشریف سے بھی واضح کیس ہے ، ان کا حشر نوازشریف جیسا ہوگا ، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں ، وہ نوازشریف کو بچانے کیلئے ملک کمزور کر رہے ہیں ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے ،انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی پریس کانفرنس

اتوار 24 ستمبر 2017 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن کرانے کا اعلان کر کے عوام کا مینڈیٹ دوبارہ لیں ، وزیراعظم کو تازہ مینڈیٹ لینا چاہیے ، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں، اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ، موجودہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے اشتہاروں میں ترقی کی ، عوام پر مسلسل ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،، وزیراعظم پر ایل این جی اسکینڈل کا بڑا دھبہ ہے انہیں جواب دینا ہے، اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا وہ سامنے آگیا ، اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے ، خواجہ آصف کا نوازشریف سے بھی واضح کیس ہے ، ان کا حشر نوازشریف جیسا ہوگا ، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں ، وہ نوازشریف کو بچانے کیلئے ملک کمزور کر رہے ہیں ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے ،انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں ، اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ، موجودہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے اشتہاروں میں ترقی کی ، عوام پر مسلسل ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آرہی ، سب سے مہنگی بجلی برصغیر میں پاکستان میں مل رہی ہے ، مشرف کے دور سے کم سرمایہ کاری زرداری کے دور میں آئی ، زرداری کے دور سے کم سرمایہ کاری نوازشریف کے دور میں آئی ۔

عمران خان نے کہا کہ جب افغان پالیسی بن رہی تھی تو ہمارا وزیرخارجہ نہیں تھا ، نوازشریف پانامہ کیس میں لگے تھے اس کی فکر نہیں کی ، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے ہائوس ان آرڈر کرنے کو کہا بھارت بھی یہی کہہ رہا ہے ، آج انہیں پتہ چلا ہے کہ ہم نے اپنے گھر کو بھی صاف کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہے ، تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں نوازشریف ہی میرے وزیراعظم ہیں ، شاہد خاقان عباسی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ، وزیراعظم نے بیان دیا کہ کابل میں حملہ کرنے والے پاکستان سے گئے ۔عمران خان نے کہا کہ پانچ رکنی بینچ نے نوازشریف کو نااہل قراردیا ، قوم جانتی ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بل پاس کیا جارہا ہے کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ۔

اگر ایسا کیا گیا تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی ۔ عمران خان نے کہا کہ ایسے بل پاس کر کے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے ، جمہوریت کا تقاضہ ہے وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ، شیخ رشید نے بھی کہہ رکھا قطر سے ایل این جی معاہدے سامنے رکھیں ، وزیراعظم پر ایل این جی اسکینڈل کا بڑا دھبہ ہے انہیں جواب دینا ہے ، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، ملکی حالات کے باعث ہمیں خود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ایل این جی کنٹریکٹ پرپارلیمنٹ میں بریفنگ دینی چاہیے ، ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن کرانے کا اعلان کر کے عوام کا مینڈیٹ دوبارہ لیں ، وزیراعظم کو تازہ مینڈیٹ لینا چاہیے ، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے ، اتفاق رائے ہے تو حکومت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیوں نہیں کرتی ، ہمیں شک ہے شاہد خاقان عباسی اب نوازشریف کو تحفظ فراہم کریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین کانفرنس دے ، الیکشن کمیشن ایک ایڈمنسٹریشن ادارہ ہے ، ہائیکورٹ نے توہین عدالت معاملے پر بلایا تو پیش ہو جائوں گا ، الیکشن کمیشن میں میرا وکیل پیش ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ، اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا وہ سامنے آگیا ، اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے ، خواجہ آصف کا نوازشریف سے بھی واضح کیس ہے ، خواجہ آصف دبئی سے 50ہزار درہم تنخواہ لیتے ہیں ان کا حشر نوازشریف جیسا ہوگا ، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں ، وہ نوازشریف کو بچانے کیلئے ملک کمزور کر رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات