شہدائے ماڈل ٹائون کوجسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نہ ملنا توہین عدالت ہے،قاضی زاہد حسین
پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کے قتل عام میں برائے راست ملوث ہے اور شہباز شریف،راناء ثناء اللہ ،توقیر شاہ 14شہریوں کے قاتل ہیں پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب مرکزی صدر قاضی زاہد حسین کا تقریب استقبالیہ سے گلشن اقبال میں خطاب
اتوار 24 ستمبر 2017 19:31
(جاری ہے)
وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے گلشن اقبال میں خطاب کر رہے تھے۔
قاضی زاہد حسین نے مزید کہا موجودہ نا اہل حکمران ملکی قوانین کو روند کر ریاست میں اپنی بادشاہت چاہتے ہیں مگرپاکستان عوامی تحریک ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔بیماریوں کے بہانے کرپٹ خاندان ملک لوٹ کر فرار ہو چکا ہے ۔ایک جھوٹے ،نا اہل،کرپٹ،چور انسان کیلئے آئین میں تبدیلی ظلم ہے یہ آئین پر حملہ ہے الیکشن اصلاحات کے نام پر بل کی شق 203قوم کے ساتھ مذاق ہے جس طرح کے کرپٹ لوگ قوم پر مسلط ہیں ان سے اپنے مفادات کے بل کے علاوہ خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔قاضی زاہد حسین نے کہا سپریم کورٹ کو الیکشن اصلاھات کے نام پر مذاق پر نو ٹس لینا ہو گا قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر ہیں۔نا اہل شخص کیلئے اتنی کوششیں غلامی کی نشانی ہیں۔تقریب استقبالیہ سے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے قائدین الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ،قاضی محمد شفیق،مسعود عثمانی، رائو کامرن محمود،اطہر جاوید صدیقی،مرزا جنید علی،سید ظفر اقبال،لیاقت حسین کاظمی،عبدالواحد قاسمانی،مشتاق صدیقی،الیاس مغل ،مفتی مکرم قادری،فہیم خان،وسیم اختر،رانی ارشد و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست پروفیسر ظہیر اختر،نعیم انصاری،زاہد لطیف ،علامہ مسعود شاہ،سمیت پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی،ضلعی،ٹاونز قیادت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.